۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شہر جوانرود میں جشن عید میلاد النبی(ص) اور ہفتہ وحدت

حوزہ / آیت اللہ مصطفی علماء نے امریکی اسلام کو دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کہا: دشمنان اسلام، داعش کی حمایت کر کے اسلام کی عزت و آبرو کو خاک میں ملانا چاہتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مصطفی علماء نے شہر جوانرود میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: وحدت دشمنان اسلام کو شکست دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: وحدت نہ صرف دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے کا ذریعہ ہے بلکہ یہ عالمی استکبار کے مقابلے میں اسلام کی طاقت کی نمائش بھی ہے۔

ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: مسلمانوں کے درمیان اخوت اور برادری نہ صرف پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خواہش تھی بلکہ اس سے دشمنوں کے مقابلے میں دنیائے اسلام کی طاقت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

آیت اللہ علما نے کہا: شیعہ اور اہل سنت کے درمیان دشمنوں کے اختلاف ڈالنے کی وجہ بھی ان کا اسلام کی طاقت سے خوف و ہراس ہے۔

شہر کرمانشاہ کے امام جمعہ نے کہا: دشمنان اسلام اور وہ افراد جو مسلمانوں کی ترقی اور پیشرفت کو نہیں دیکھ سکتے ہیں مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا: امریکہ نے اسلام پر کاری ضرب لگانے کے لئے گروہ داعش کو تشکیل دیا تاکہ اس طرح وہ امت اسلامی اور مسلمانوں کو نقصان پہنچا سکے۔

آیت اللہ علما نے دہشتگرد گروہوں کی تشکیل کو امریکی اسلام کا مصداق قرار دیتے ہوئے کہا: دشمنان اسلام گروہ داعش کی حمایت کر کے اسلام کو بدنام کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے آخر میں کہا: خدا کی نصرت اور خطے کے مجاہدین کے زیرکی کی وجہ سے گروہ داعش نابود ہوگیا اور امریکہ کے بھی زیادہ تر شیطانی منصوبے ناکامی سے ہمکنار ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .